Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے 1960 کے بعد سے 2010 کی دہائی تک کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی ہے جس میں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی شامل ہیں۔ مائیکل وان نے 60 کی دہائی میں انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے والے جیفری بائیکاٹ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا۔
ویسٹ انڈیز کے سر ویو رچرڈز اور انگلینڈ کے سر این بوتھم بھی ان کا ٹیم میں شامل ہیں جنہوں نے 70 کی دہائی میں کرکٹ کھیلی۔ 80 دہائی میں پاکستان کی طرف سے کھیلنے والے وسیم اکرم اور بھارت کی طرف سے کھیلنے والے سچن ٹنڈولکر بھی مائیکل وان کی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے 90 کی دہائی سے آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ اور لیگ اسپنر شین وارن کا انتخاب کیا۔ ساؤتھ افریقہ کے گریم استمھ، انگلینڈ کے جیمز ایںڈرسن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ اور پیٹ کمنز بھی مائیکل وان کی آل ٹائم الیون ٹیم کا حصہ بنے۔