Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کے 20 سالہ بیٹسمین پرتھوی شا نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری اسکور کر کے شاندار انداز میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے نوجوان بھارتی بیٹسمین تھے۔ اس کے بعد پرتھوی شا انجری کا شکار ہو گئے جبکہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں 16 ماہ کی پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
اس عرصے میں پرتھوی شا نے سچن ٹنڈولکر سے کافی ملاقاتیں کیں جس کی تصدیق لٹل ماسٹر نے کر دی ہے۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے میں میری پرتھوی شا سے بات چیت ہوتی رہی ہے، وہ بہت باصلاحیت بیٹسمین ہے اور میں اس کی مدد کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پرتھوی شا کے ساتھ کرکٹ کے بارے میں اور کرکٹ کے میدان سے باہر کی زندگی کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک نوجوان نے مجھ سے رابطہ کیا ہے تو میں اس کی تفصیلات راز میں رکھنا چاہتا ہوں اس لیے ان کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں مزید نہیں بتا سکتا۔