Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لیجنڈری سابق بیٹسمین محمد یوسف نے کرک ان جف کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ آسٹریلوی اسپنر شین وارن اور ثقلین مشتاق ان کے پسندیدہ اسپن بولرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شین وارن اور ثقلین مشتاق کرکٹ کی تاریخ کے دو بہترین اسپنرز ہیں، ان جیسے بولرز ابھی تک نہیں آئے۔
محمد یوسف کا شین وارن کے خلاف ریکارڈ بھی عمدہ ہے۔ سابق کپتان نے وارن کیخلاف 49 کی اوسط سے رنز بنائے اور دو مرتبہ شین وارن نے ان کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب محمد یوسف کا مرلی دھرن کیخلاف ریکارڈ بہت خراب رہا ہے۔ انہوں نے مرلی دھرن کیخلاف 9.11 کی اوسط سے رنز بنائے اور 9 مرتبہ ان کا شکار بنے۔
محمد یوسف کا مرلی دھرن کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ میرے کیریئر کے سب سے مشکل ترین بولر رہے کیونکہ کہ ان کا بولنگ ایکشن بہت مختلف تھا اور اسی وجہ سے کئی مرتبہ امپائرز نے مرلی کو وارننگ بھی دی تھی۔
محمد یوسف کا کہنا تھا کہ تاریخ کے تین بہترین فاسٹ بولرز کا انتخاب کرنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ وہ لاتعداد ہیں، میری سمجھ میں نہیں آتا کرکٹرز بیسٹ الیون کیسے بنا لیتے ہیں کیونکہ کرکٹ کی تاریخ کی بہترین ٹیم 11 کھلاڑیوں کیساتھ بنانا ناممکن ہے۔