Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے پیشگوئی ہے کہ بابر اعظم ایک بہترین کپتان ثابت ہوں گے۔ ثقلین مشتاق نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ماضی میں پاکستان کی جانب سے لیجنڈری بیٹسمین کھیلے جن میں حنیف محمد، انضمام الحق، جاوید میانداد اور سعید انور جیسے کھلاڑی شامل ہیں اور میں سمجھتا ہوں بابر اعظم بھی اسی معیار کے بیٹسمین ہیں۔
ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابر اعظم میں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا بیٹسمین بننے کی صلاحیت ہے، ان کی تکنیک بہت عمدہ ہے جبکہ وہ فٹنس پر بھی بہت کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپتانی سے بابر اعظم کے کندھوں پر ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے لیکن وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اس ذمہ داری کو انجوائے کر کے کھیلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں، وہ اپنی ٹیم کو بہتر انداز سے لے کر چل سکتے ہیں لیکن یہ سب کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا۔