Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

عمر اکمل کو پر تین سال کی پابندی لگنے کے بعد جہاں کئی سابق کرکٹرز عمر اکمل پر تنقید کر رہے ہیں وہیں شعیب اختر ان کی حمایت میں بول پڑے ہیں۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو بہت سخت سزا دی گئی ہے، وہ اس کے حقدار نہیں تھے۔
انہوں نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفصیل رضوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیسز کو الجھاتے ہیں، ماضی میں وہ مجھ سے بھی ایک کیس ہار چکے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ عمر اکمل پر تین سال کی پابندی بہت سخت سزا ہے، پی سی بی نے عمر اکمل پر غصہ نکالا ہے۔
ماضی میں فکسنگ کی پیشکش رپورٹ نہ کرنے یا تاخیر سے رپورٹ کرنے کے کیسز پر نظر ڈالیں تو 2017 میں محمد عرفان پر بھی یہ الزام لگا تھا۔ پی سی بی نے ان پر ایک سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔ محمد نواز پر بھی یہ الزام لگ چکا ہے جس پر پی سی بی نے ان پر 2 ماہ کی پابندی اور 2 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔