Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رواں سال آسٹریلیا نے انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔ سیریز کا آغاز 3 جولائی سے ہونا ہے لیکن کورونا وائرس کے باعث انگلینڈ نے یکم جلائی تک کرکٹ کی تمام سرگرمیاں معطل کر رکھی ہیں۔
آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر برطانیہ میں موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے جولائی میں انگلینڈ کا دورہ شیڈول کے مطابق ہونا بہت مشکل لگ رہا ہے۔
اوپننگ بیٹسمین نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ دوبارہ شروع ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا لیکن اچھی بات یہ ہے کہ اس وائرس پر قابو پانے کیلئے ہر شخص بھرپور کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے تماشائیوں کے بغیر میچز کے انعقاد پر کہا کہ شائقین کرکٹ کی خوبصورتی ہیں، ان کے بغیر کرکٹ نہیں ہونی چاہیے، دنیا میں چاہے کہیں بھی کھیل رہے ہوں کراؤڈ کے بغیر مزہ نہیں آتا۔
ڈیوڈ وارنر نے مزید کہا ہے کہ انگلینڈ میری سب سے زیادہ پسندیدہ جگہ ہے، وہاں کرکٹ کھیل کر بہت انجوائے ��رتا ہوں کیونکہ کہ وہاں میدان میں بیٹھے شائقین بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ فینز مجھ پر بہت زیادہ جملے بھی کستے ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔