Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے بھارت کے ساتھ پوائنٹس شیئرنگ کے آئی سی سی کے فارمولے کو نا انصافی قرار دے دیا۔ ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بسمعہ معروف نے کہا کہ آئی سی سی کے فیصلے سے واقعی بہت مایوسی ہوئی ہے کیونکہ ہم کافی دیر سے انتظار میں تھے کہ بھارت کے ساتھ میچز ہوں اور ہمارا بورڈ بھی اس پر کافی کام کر رہا تھا لیکن بھارت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزا جواب نہیں ملا۔
بسمعہ معروف نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں جو بغیر کھیلے ہی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر گئی ہے، ہمارے لیے بھی اس میں ایک مثبت چیز ہے وہ یہ کہ ہمیں اتنے میچز نہیں ملتے اور کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنے سے ہمیں اچھے میچز مل جائیں گے جو ٹیم کے لیے اچھا ہو گا۔ آئی سی سی سے اپیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے پی سی بی اس پر کام کر رہا ہو گا۔