Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مینز کرکٹ میں آئے روز فکسنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، کچھ کرکٹرز واقعات کو رپورٹ کر دیتے ہیں جبکہ کچھ چھپانے کے جرم میں پابندیاں بھی جھیلتے ہیں۔ حال ہی میں فکسنگ سے متعلق پیشکش چھپانے پر بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور پاکستان کے عمر اکمل کو پابندی کی سزا سنائی گئی تھی۔
اس حوالے سے جب پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سے سوال ہوا کہ کیا ویمن کرکٹرز کو بھی فکسنگ کی پیشکش کی جاتی ہے؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے ابھی تک ایسی کسی قسم کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اینٹی کرپشن کیجانب سے لیکچر دیئے جاتے ہیں جس پر ہم عملدرآمد یقینی بناتے ہیں، سب لڑکیوں کو اس کا علم ہے اور امید کرتی ہوں کہ مستقبل میں بھی ہمیں اس قسم کی صورت حال کا سامنا نہیں ہو گا اور ویمن کرکٹ سے یہ چیز ہمیشہ دور ہی رہے گی۔