Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بولنگ کرتے ہوئے بیٹسمینوں کو پریشان کرنے والے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے شائقین کو بھی حیران کر دیا۔ ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے اپنی ٹیسٹ پلئینگ کا انتخاب کیا ہے جس میں انھوں نے کسی پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی کو جگہ نہیں دی۔ انھوں نے اوپنرز کے طور پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا اور ہم وطن گریم اسمتھ کو منتخب کیا ہے۔
مڈل آرڈر میں تاریخ کے بہترین فیلڈر اور بیٹسمین جونٹی رہوڈز، دنیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس، ڈیو ہاکن اور وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کوک شامل ہیں۔ بولرز میں بریٹ لی، ایلن ڈونلڈ، پیٹر لومپارڈ اور بریٹ بارگیاچی شامل ہیں۔ حیران کن طور پر کسی پاکستانی اور بھارتی کھلاڑی کے علاوہ اے بی ڈویلیئرز بھی اسٹین کی بہترین الیون میں شامل نہیں ہیں۔