Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک ایسی پرجوش مہم شروع کی ہے جہاں شائقینِ کرکٹ کو اپنے خوابوں کی پسندیدہ جوڑیاں بنانے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے تحت مداحوں کو بیٹنگ (اوپنرز اور مڈل آرڈرز) اور بولنگ (فاسٹ بولرز اور اسپنرز) میں اپنی پسندیدہ ٹیسٹ کرکٹ جوڑیوں کے انتخاب کا موقع دیا جا رہا ہے۔
شائقین کرکٹ فیس بُک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر اپنی پسندیدہ جوڑیاں بنا کر اس مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ مہم کے اختتام پر شائقین کو ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے پسندیدہ وکٹ کیپر کے انتخاب کا موقع بھی دیا جائے گا۔
کھیل کے سب سے معتبر فارمیٹ (ٹیسٹ کرکٹ) میں پاکستان نے بہت سے عظیم ستارے اور لیجنڈز پیدا کیے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کے نام ایک مخصوص پوزیشن پر ان کے رنز اور وکٹیں حاصل کرنے کی تعداد کی بنیاد پر شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ یہ پی سی بی کی جانب سے اٹھایا گیا ایک شاندار قدم ہے جو ہمارے نوجوان اور پرجوش مداحوں کو کھیل کے لیجنڈز سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ان آزمائشی اوقات میں گھروں میں رہتے ہوئے مصروفیت کا ایک موقع فراہم کر رہا ہے۔
اپنی شاندار اسپن بولنگ سے متعدد ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کو کامیابیاں دلانے والے سابق کرکٹر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ اکثر کہا جاتا ہے کہ باؤلرز جوڑیوں کی صورت میں شکار کرتے ہیں اور ہم نے میدان میں ایسا دیکھا بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے چند بہترین اسپنرز کے ساتھ بولنگ کرنے کا موقع ملا اور میں ان کے ساتھ مل کر پاکستان کو فتوحات دلانے میں کامیاب بھی رہا۔