Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ساؤتھ افریقہ کے جارحانہ بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز کی ٹیم میں واپسی کی خبریں کوئی نئی نہیں ہیں۔ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کی واپسی کی باتیں ہو رہی تھیں مگر اب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اے بی ڈویلیئرز کو پھر سے ساؤتھ افریقہ کی ٹیم کا کپتان بنایا جا رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے اے بی ڈویلیئرز سے رابطہ کر کے انھیں پھر سے کپتان بنانے کی پیشکش کی ہے مگر انہوں نے ایسی تمام خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔
اے بی ڈویلیئرز نے کہا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اس وقت یہ فیصلہ کرنا مشکل ہے کہ کس چیز پر یقین کیا جائے اور یہ بہت مضحکہ خیز وقت ہے۔
2018 میں ریٹائر ہونے والے 36 سالہ اے بی ڈویلیئرز نے 114 ٹیسٹ، 228 ون ڈے اور 78 ٹی ٹوئنٹی میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کی ہے۔