Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے موجودہ وکٹ کیپرز کو آن لائن سیشن کے ذریعے ٹِپس دیں۔ آن لائن سیشن میں سرفراز احمد، محمد رضوان اور روحیل نذیر شریک ہوئے۔
راشد لطیف نے آن لائن سیشن کے دوران وکٹ کیپر کو ٹیم کا سب سے اہم رکن قرار دیا۔ راشد لطیف نے کہا کہ وکٹ کیپر کا ایک اچھا کیچ اور رن آؤٹ ٹیم کو فتح دلاتا ہے، وکٹ کیپر کے لیے فٹنس اور اعصابی مضبوطی درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے سرفراز احمد، رضوان احمد اور روحیل نذیر کو اعصابی طور پر مضبوط قرار دیا۔ راشد لطیف نے تینوں کھلاڑیوں کو سابق انگلش وکٹ کیپرز ایلن ناٹ اور جیک رسل کی ویڈیوز دیکھنے کی ہدایت بھی کی۔
سابق کپتان نے کہا کہ وکٹ کیپر کے لیے توازن ضروری ہے، معین خان کے پاؤں کی مضبوطی نے ان کے کیرئیر کو طول دیا۔ راشد لطیف نے بتایا کہ میں میدان میں خود کو تازہ دم رکھنے کیلئے سلپ میں کھڑے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتا رہتا تھا۔ راشد لطیف نے تینوں کھلاڑیوں کو بیٹنگ میں نکھار لانے کے لیے بھی ٹپس دیں۔