Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور شعیب اختر کے درمیان 2008 سے ہی سرد جنگ چلتی آ رہی ہے۔ 2008 میں محمد آصف اور شعیب اختر کے درمیان جھگڑا ہوا تو شعیب اختر پر 34 لاکھ روپے کا جرمانہ اور 13 میچوں کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
فاسٹ بولر اس واقعہ کا ذمہ دار تفضل رضوی کو سمجھتے ہیں اور اسی لیے ایک مرتبہ پھر انھوں نے تفضل رضوی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے جواب میں پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے شعیب اختر کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
ان کا مؤقف ہے کہ شعیب اختر یا معافی مانگیں یا پھر دو ہفتے میں جواب دیں۔ تفضل رضوی نے ایف آئی اے میں بھی شعیب اختر کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت شکایت درج کرا دی ہے۔ عمر اکمل اور میچ فکسنگ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق اور تفضل رضوی کو ناکام وکیل قرار دیا تھا۔