Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کورونا وائرس کے باوجود آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میزبانی کرنے کو تیار ہے۔ اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان 10 جون کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ اور 12 جون کو ایک ون ڈے میچ شیڈول ہے جبکہ کینگروز نے 30 جون کو اسکاٹ لینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے مطابق وہ بغیر کراؤڈ کے بھی میچز منعقد کرنے کو تیار ہیں۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو گیس میک کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر کھیلنے سے ہمیں نقصان ہو گا لیکن فی الحال میچ کرانا پہلی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک دونوں ٹیموں کا دورہ ملتوی نہیں ہوا ہے تاہم حتمی فیصلے سے قبل حکومت اور مہمان بورڈز کی رائے لیں گے۔ حکام کرکٹ اسکاٹ لینڈ کا کہنا ہے کہ اگر ہمارا کرکٹ سیزن ملتوی ہوتا ہے تو ہمیں تقریباً 250000 پاؤنڈز کا نقصان ہو گا۔
ان کے مطابق بورڈ کے ذخائر اس وقت 319272 پاؤنڈز ہیں لیکن اگر کرکٹ دوبارہ شروع نہیں ہوئی تو یہ ذخائر جلد ہی ختم ہو جائیں گے اور بورڈ مالی مسائل کا شکار ہو جائے گا۔