Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ میں 100 سے زیادہ فلموں میں کام کرنے والے اداکار عرفان خان گزشتہ روز ممبئی میں وفات پا گئے۔ عرفان خان 2018 سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھا۔ عرفان خان کے انتقال پر کرکٹرز نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وہاب ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ عرفان خان کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا، اللہ ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے آئے۔ شعیب اختر نے بھی عرفان خان کو اچھے لفظوں میں یاد کیا۔
بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی اداکار عرفان خان کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ عرفان خان میرے پسندیدہ اداکار تھے، میں نے ان کی ساری فلمیں دیکھیں، خدا ان کی روح کو سکون دے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ عرفان خان ایک بہترین اداکار تھے، ان کا کام لوگوں کے دل میں بس جانے والا ہوتا تھا۔ کینسر سے صحتیاب ہونے والے یووراج سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس تکلیف سے گزرا ہوں اور اس درد کو سمجھ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں عرفان خان نے آخری وقت تک کینسر سے جنگ لڑی ہو گی لیکن کچھ لوگ ہی خوش قسمت ہوتے ہیں جو اسے ہرا دیتے ہیں، امید ہے وہ اب زیادہ بہتر جگہ پر ہوں گے۔
اسی طرح روہت شرما، گوتم گمبھیر، وریندر سہواگ، شیکھر دھون اور عرفان پٹھان سمیت کئی کرکٹرز نے عرفان خان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔