Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کا ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام "قلندر کے سکندر" کا پہلا ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ پہلے ہفتے میں ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ قلندر کے سکندر میں چار-چار فاسٹ بولرز، بیٹسمین، اسپنرز اور وکٹ کیپرز منتخب کیے گئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا سے جب پوچھا گیا کہ کیا یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام صرف لاہور کی عوام کے لیے ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے لوگ "قلندر کے سکندر" کا حصہ بن سکتے ہیں اور پاکستان سے باہر رہنے والے لوگ بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔
عاطف رانا نے کہا کہ یہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام صرف ایک شہر تک محدود نہیں، ہر وہ نوجوان جو سمجھتا ہے کہ اس میں صلاحیت موجود ہے لیکن اسے موقع نہیں ملا تو وہ ہمارے پروگرام میں حصہ لے سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں لیگ کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، ضروری نہیں ہر پلیئر کو پاکستان سے کھیلنے کا موقع ملے، اگر کوئی کھلاڑی باصلاحیت ہے تو دنیا کی مختلف لیگز بھی کھیل سکتا ہے۔