Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عمر اکمل پر لگنے والی پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی مشیر تفضل رضوی اور پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ پر سخت تنقید کی تھی۔ شعیب اختر نے پی سی بی کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کو نالائق جبکہ تفضل رضوی کو نااہل قرار دیا تھا۔
تفضل رضوی نے سخت الفاظ کا استعمال کرنے پر شعیب اختر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ 10 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کر دیا ہے۔ پی سی بی نے کہا ہے کہ تفضل رضوی نے اپنے طور پر شعیب اختر کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ادارہ بھی اپنا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اس مشکل صورتحال میں سابق کپتان یونس خان، شعیب اختر کے دفاع میں بول پڑے ہیں۔ یونس خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ شعیب اختر نے تلخ سچ بولا ہے اور یہ سب کہنے کے لیے ہمت چاہیے ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے پاس موقع ہے کہ پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے شعیب اختر کے ریمارکس کا ایمانداری سے جائزہ لیں۔ یونس خان نے اعلان کیا کہ میں شعیب اختر کے ساتھ کھڑا ہوں۔