Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے آسٹریلیا کے بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عجیب لیکن باصلاحیت بیٹسمین ہیں۔ بین اسٹوکس نے کہا کہ ان کے خلاف اور ان کے ساتھ کھیلنا بھی عجیب ہے، ان کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ یہ بات مانتے ہیں۔
انگلش آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ کو باصلاحیت ہونے کے لیے عجیب ہونا پڑتا ہے اور یقیناََ اسٹیو اسمتھ میں یہ دونوں خوبیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ کے بارے میں ذاتی طور پر میں اس طرح نہیں سوچ سکتا جس طرح اسمتھ سوچتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی اسٹیو اسمتھ جیسا نہیں بن سکتا، وہ آل ٹائم بیسٹ کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بیٹنگ اوسط 60 سے زائد ہے۔ یاد رہے 73 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے بعد اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ اوسط 62 کی ہے جو انگلینڈ کے خلاف بڑھ کر 65.11 کی ہو جاتی ہے۔