Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل پر لگنے والی تین سالہ پابندی کی وجہ سے دلبرداشتہ نظر آ رہے ہیں۔ کامران اکمل کا ماننا ہے کہ ویرات کوہلی کے ساتھ کیریئر کا آغاز کرنے والے عمر اکمل نے اپنی صلاحیتوں کے مطابق کرکٹ نہیں کھیلی۔ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے مایہ ناز بیٹسمینوں میں ہو رہا ہے جبکہ عمر اکمل کا کیریئر تین سال کی پابندی لگنے کے بعد مزید تاریک ہو رہا ہے۔
کامران اکمل نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی کو نصیحت کی کہ وہ ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے مثالی طرز کا عمل کا مشاہدہ کر کے اس سے سیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمر اکمل نے غلطی کر لی ہے تو اسے اب دوسروں سے دیکھنا چاہیے اور وہ ابھی بھی جوان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی دنوں میں کوہلی بہت مختلف تھا لیکن اس نے اپنا رویہ بدلا اور اب وہ دنیا کا نمبر ون بیٹسمین ہے، ہمارے پاس بابر اعظم کی مثال ہے جس کا شمار ٹاپ کے تین بیٹسمینوں میں ہونے لگا ہے۔