Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین نے مطالبہ کیا ہے کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا جائے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ اس ٹورنامنٹ کے لیے یہی بہتر ہے کہ یہ ابھی نہ کھیلا جائے کیونکہ بطور کھلاڑی ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کے تمام نامور پلیئرز اس میں حصہ لیں اور اس طرح دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کو پذیرائی بھی زیادہ ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کو مختصر کرنے کا کام بہت مشکل ہو گا، ہم سب چاہتے ہیں کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اس وقت ہو جب سب کچھ ٹھیک ہو جائے اور دنیا میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔ یاد رہے دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی اور معین علی کو برمنگھم فونیکس کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ محمد عامر، شاداب خان اور شاہین آفریدی کو بھی مختلف فرنچائزز کیجانب سے منتخب کیا گیا ہے۔