Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ سالانہ رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تین درجے تنزلی کے بعد چوتھے درجے پر آ گیا ہے اور آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلینڈ دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی سالانہ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے۔ آسٹریلیا 116 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ نیوزی لینڈ 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت 114 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں 86 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں 127 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کی دوسری، نیوزی لینڈ کی تیسری، ساؤتھ افریقہ کی چوتھی، آسٹریلیا کی پانچویں اور پاکستان کی چھٹی پوزیشن ہے۔