Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کی ایشیاء کپ 2010 میں بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر اور 2012 میں دورہ بھارت کے دوران ایشانت شرما سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ ان دونوں واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ ہونے والی تلخ کلامیوں کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر کے ساتھ تلخ کلامی غلط فہمی کے نتیجے میں ہوئی جو بعد میں ختم ہو گئی تھی، گمبھیر اور میں بہت اچھے دوست ہیں، وہ میری عزت کرتے ہیں اور میں ان کی، ہم ساتھ میں کھانا بھی کھاتے ہیں۔
ایشانت شرما کے واقع کا ذکر کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ انھوں نے پہلے کچھ کہا اور پھر میں نے کہہ دیا، ہم دونوں نے ایک دوسرے کی بات کو غلط سمجھا جس وجہ سے تلخ کلامی بھی ہو گئی۔