Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر کا بھی میچ فکسنگ پر بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگانی چاہیے، 2010 میں عمر اکمل نے میرے لیے بھی مسائل کھڑے کیے اور مجھے ڈرایا دھمکایا تھا، اس وقت میری عمر بھی کم تھی اس لیے معاملہ ہینڈل نہیں کر سکا۔
وکٹ کیپر نے کہا کہ جو بھی ملک کے ساتھ ایسا کرے اسے سخت سزا دینی چاہیے اور اس کی ساری جائیداد ضبط کر لینی چاہیے، ملک کو بیچنے والے کھلاڑیوں کو واپس نہیں آنے دینا چاہیے، سخت ایکشن لیے ہوتے تو اس طرح ہر تین اور چھ مہینے بعد واقعات نہ ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے، پی سی بی میرے معاملے کو بھی دیکھے، میں پاکستان کرکٹ کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں، میں نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے کرکٹ پر دھبہ لگے، میرے ایشو پر نظرثانی کی جائے، جنہوں نے فکسنگ کی وہ ابھی بھی کھیل رہے ہیں۔