Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر اور پی سی بی کے قانون مشیر تفضل رضوی کے درمیان قانونی جنگ شدت اختیار کرتی نظر آ رہی ہے کیونکہ دونوں میں سے کوئی بھی صلح کے لیے تیار دکھائی نہیں دے رہا۔ تفضل رضوی نے نازیبا زبان استعمال کرنے پر شعیب اختر کو 10 کروڑ روپے کا نوٹس بھیجا تھا۔
شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کیجانب سے نوٹس ملنے کی تصدیق کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا ہے کہ تفضل رضوی کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ہے، میں نے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں جو میری جانب سے نوٹس کا جواب دیں گے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں تفضل رضوی کی غیرتسلی بخش کارکردگی کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم ہوں۔ سابق کرکٹرز دونوں کے درمیان صلح کرانے کی کوششوں میں تو مصروف ہیں اور دیکھنا ہو گا کہ آنے والے دنوں میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔