Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے دنیائے کرکٹ کی وہ آواز ہیں جن کی باتیں سنی جاتی ہیں اور ان کو اہمیت بھی دی جاتی ہے۔ حال ہی میں ہارشا بھوگلے نے پاکستان کرکٹ کی صورتحال پر تبصرہ کیا ہے۔ ہارشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سال کے عرصے میں پاکستان نے تین یا اس سے زائد باصلاحیت کھلاڑی کھو دیئے ہیں۔
انہوں نے سب سے پہلے فاسٹ بولر محمد آصف کا نام لیے جو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے کے باوجود کم بیک نہیں کر سکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بیٹسمین آج بھی محمد آصف کو خطرناک مانتے ہیں جن کے خلاف وہ کھیلے ہوں۔
ہارشا بھوگلے نے کہا کہ پاکستان نے محمد عامر اور عمر اکمل کو بھی کھو دیا ہے، اگر احمد شہزاد کو بھی اس فہرست میں شامل کر لیا جائے تو غلط نہ ہو گا۔
یاد رہے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا پوری کرنے کے بعد محمد عامر نے 2016 میں کم بیک کیا اور گزشتہ سال انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر دیا تھا۔
حال ہی میں عمر اکمل پر بھی تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے کیونکہ انہوں نے پی ایس ایل فائیو سے قبل بکیز کے ساتھ ہونے والے رابطے کو رپورٹ نہیں کیا تھا۔