Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ جوڑی کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی جوڑیاں بنانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اظہر علی نے انضمام الحق جبکہ اسد شفیق نے جاوید میانداد کو اپنا پسندیدہ بیٹسمین قرار دیا۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ اگر کسی سابق کرکٹر کے ساتھ جوڑی بنانا چاہوں تو وہ انضمام الحق ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ انضمام الحق کے ساتھ بیٹنگ کروں لیکن بدقسمتی سے میں اتنی جلدی ٹیم میں نہیں آ سکا اور آج بھی میری ان کے ساتھ کھیلنے کی خواہش ہے۔
اسد شفیق کا کہنا ہے کہ میں سابق کپتان جاوید میانداد کے ساتھ اپنی جوڑی بنانا چاہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جاوید میانداد کی اسکلز کا میں شروع سے مداح ہوں، وہ جس طرح بولرز پر دباؤ ڈالتے تھے میں ان سے وہی سیکھنا چاہوں گا اور میری خواہش ہے کہ میں جاوید میانداد کے ساتھ بیٹنگ کروں۔