Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی سالانہ بنیاد پر نئی درجہ بندی جاری کر دی جس کے مطابق آسٹریلیا نے ٹیسٹ میں بھارت سے اور ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم دو سال کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوئی ہے۔
سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر کے مطابق سرفراز احمد کو ٹیم سے باہر کرنے کی وجہ سے پاکستان کی پرفارمنس میں گراؤ آیا۔ مکی آرتھر نے کہا کہ سرفراز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک بہت ہی زبردست کپتان ہیں، وہ بہت اچھے سے کھیل کو سمجھتے ہیں اور شاطر انداز سے بولرز کا استعمال کرتے ہیں۔
مکی آرتھر کہا کہنا تھا کہ سرفراز کو ڈراپ کرنے کی وجہ سے ٹیم کا اعتماد بھی گر گیا جس وجہ سے شکستیں ہوئیں۔ مکی آرتھر نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ نئی منیجمنٹ نے ٹیم کا فارمولہ تبدیل کر دیا ہے، ہم نے کھلاڑیوں کو خوب اعتماد دیا مگر شاید اب پلئیرز کو اپنی جگہ چھن جانے کا خوف ہے۔