Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرے کاؤنٹی نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ 2020 کے لیے پاکستان کے ابھرتے ہوہئے آل راؤنڈر شاداب خان اور آسٹریلیا کے بیٹسمین ڈارشی شارٹ کے ساتھ معاہدے کیے تھے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یکم جولائی تک ملک میں کسی قسم کی کرکٹ نہیں ہو گی جس کا مطلب یہ ہے کہ 28 مئی سے شروع ہونے والا ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کی وجہ سے سرے کاؤنٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ ایلیک اسٹیورٹ نے شاداب خان اور ڈارشی شارٹ کے ساتھ علیحدہ علیحدہ گفتگو کی۔
دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ بات کرنے کے بعد سرے کاؤنٹی نے اعلان کیا ہے کہ باہمی رضامند سے شاداب خان اور ڈارسی شارٹ کے معاہدے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔
ایلیک اسٹیورٹ نے کہا ہے کہ وہ شاداب خان، ڈارسی شارٹ اور دونوں کے مینجرز کے شکرگزار ہیں جنہوں نے آزمائشی صورتحال میں ہمارے کھیل پر پڑنے والے اثر کو سمجھا۔