Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مارلی بون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے صدر اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا ایم سی سی کی ٹیم کے ہمراہ دورہ پاکستان پر آئے تھے۔ کمار سنگاکارا نے پاکستان میں ہونے والے سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا تھا لیکن ان کا ماننا ہے کہ پاکستان ایک ساتھ ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی جس ٹیم نے بھی دورہ پاکستان کرنا ہے وہ مختلف مراحل میں کر سکتی ہے جیسے کہ پہلے ٹیسٹ سیریز کھیل لی جائے اور پھر کچھ عرصے کے بعد مہمان ٹیم ون ڈے سیریز کھیلنے واپس آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ ان معاملات کو سمجھیں اور میرا نہیں خیال کہ مستقبل میں ایک ہی مرحلے میں پاکستان میں پانچ ٹیسٹ اور چند ون ڈے میچوں کی سیریز ہو سکے۔
کمار سنگاکارا نے آسٹریلیا، انگلیںڈ اور ساؤتھ افریقہ کو مشورہ دیا کہ وہ سیکیورٹی کی یقین دہانی ملنے کے بعد پاکستان کا دورہ کریں، کرکٹ کی دنیا کے لیے اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلے۔