Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کیریبین پریمیئر لیگ کے اگلے ایڈیشن کے لیے جمیکا تلاواز نے کرس گیل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ کرس گیل نے ٹیم سے باہر ہونے پر اسسٹنٹ کوچ اور سابق ساتھی کھلاڑی رام نریش سروان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی تھی جس کے بعد جمیکا تلاواز کے کپتان آندرے رسل بھی ٹیم منیجمنٹ پر برس پڑے ہیں۔
آندرے رسل کا کہنا ہے کہ اپنے پورے کرکٹ کیریئر میں جمیکا تلاواز جیسی عجیب ٹیم نہیں دیکھی ہے۔ آندرے رسل اس فرنچائز سے اتنا تنگ آ گئے ہیں کہ انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ اس ٹیم کے ساتھ یہ میرا آخری سال ہو گا۔
آندرے رسل کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تشکیل کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی جبکہ 2019 کے سیزن میں صورتحال مزید خراب تھی جہاں ٹیم آخری نمبر پر رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ بھی مجھے پلیئرز کو ریلیز کرنے یا برقرار رکھنے کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
دوسری جانب جمیکا تلاواز کی ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کرس گیل کو تمام لیڈرشپ کے مشترکہ فیصلے پر ریلیز کیا گیا ہے، اس سیزن میں جمیکا تلاواز کی نئی ٹیم بنانا چاہتے ہیں اس لیے کرس گیل کو ریلیز کیا ہے۔