Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کو 90 کی دہائی میں مضبوط آغاز فراہم کرنے والے بائیں ہاتھ کے دو عظیم بلے باز سعید انور اور عامر سہیل آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مہم "خوابوں کی پسندیدہ اوپننگ جوڑی" میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جوڑی کو موجودہ کرکٹرز نے بھی خوب سراہا۔
دو روز تک جاری رہنے والی مہم کو ٹویٹر، فیس بُک اور انسٹاگرام پر موجود 10 لاکھ سوشل میڈیا صارفین نے دیکھا۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ اور سابق کرکٹرز نے بھی مہم میں اپنے خوابوں کی پسندیدہ اوپننگ جوڑی کا انتخاب کیا۔
سعید انور نے پاکستان کی جانب سے 55 ٹیسٹ میچوں میں 4052 جبکہ عامر سہیل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 2823 رنز بنائے۔ اس مہم میں مداحوں کی دوسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور ماجد خان کی، تیسری پسندیدہ جوڑی سعید انور اور حنیف محمد کی جبکہ چوتھی پسندیدہ جوڑی سعید انور اور محمد حفیظ کی رہی۔