Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب اختر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے معاملے میں ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔
شعیب اختر نے عمر اکمل کو سزا سنانے کے بعد تفضل رضوی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نامناسب جملوں کا استعمال کیا تھا جس کے بعد تفضل رضوی نے شعیب اختر کی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا۔
اس تمام صورتحال پر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ شعیب اختر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے ایک بہترین فاسٹ بولر رہے اور وہ میچ ونر بھی تھے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جیسا شعیب اختر نے کہا کہ قانون اور وکیلوں کی عزت کرنی چاہیے، مجھے امید ہے وہ اور تفصیل رضوی اس معاملے کو جلد سلجھا لیں گے۔
شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اس معاملے کا حل نکالنے کیلئے میں شعیب اختر اور تفضل رضوی کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں۔