Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بنگلہ دیش کی ون ڈے ٹیم کے کپتان اور اوپننگ بیٹسمین کی حیثیت سے ٹیم میں کھیلنے والے تمیم اقبال نے تین بولرز کا انتخاب کیا ہے جن کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تمیم اقبال نے جن بولرز کا انتخاب کیا ان میں ساؤتھ افریقہ، پاکستان اور بھارت کا ایک، ایک بولر شامل ہے۔
تمیم اقبال کے مطابق سابق ساؤتھ افریقی فاسٹ بولر مورنی مورکل، سابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل اور بھارتی اسپنر رویچندرن ایشون کے خلاف بیٹنگ کرنا آسان کام نہیں۔ سیعد اجمل کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جب وہ عروج پر تھے تو مجھے ان کی گیندیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔
اگر تمیم اقبال کا سعید اجمل کے خلاف ریکارڈ دیکھا جائے تو دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ کبھی بھی ان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے آؤٹ نہیں ہوئے۔ تمیم اقبال چار مرتبہ رویچندرن ایشون اور تین مرتبہ مورنی مورکل کا شکار ہوئے۔