Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون بنائی ہے جس میں انہوں نے ہر ملک سے ایک کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے۔ سابق کرکٹر نے اپنی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں بابر اعظم کو شامل کیا ہے جو مختصر فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
انہوں نے بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی کا انتخاب کرنے کے بجائے فاسٹ بولر جیسپریت بمراہ کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جوز بٹلر، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور ساؤتھ افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز بھی ان کی ٹیم میں شامل ہیں۔
آکاش چوپڑا کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الیون میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل، افغانستان کے راشد خان، نیپال کے سندیپ لمیچانے اور سری لنکا کے لستھ ملنگا بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آکاش چوپڑا کا کہنا تھا کہ اس ٹیم کی اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور جوز بٹلر پر مشتمل ہو گی، نمبر تین پر کولن منرو اور نمبر چار پر بابر اعظم بیٹنگ کریں گے۔