Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007 سے پہلے ایک خبر نے پاکستان کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا تھا اور وہ خبر تھی ڈریسنگ روم میں محمد آصف اور شعیب اختر کے درمیان لڑائی کی۔ لڑائی کے دوران شعیب اختر نے محمد آصف کی ٹانگ پر بلا مار کر انھیں زخمی کر دیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں کو جرمانے بھی عائد کیے گئے تھے۔
اب شعیب اختر نے محمد آصف پر پھر سے حملہ نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرائی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فاسٹ بولرز اور بیٹسمینوں کی جوڑیاں بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے وقار یونس اوروسیم اکرم کے بعد شعیب اختر اور محمد آصف کی جوڑی کو بہترین قرار دیا۔
ماجد حق نامی شخص کا کہنا تھا کہ اگر شعیب اختر آصف پر پھر سے حملہ نہ کریں تو یہ جوڑی بہترین ہے۔ شعیب اختر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں اب آصف پر حملہ نہیں کروں گا اگر وہ میرے ملک کا پھر سے سودا نہ کریں۔ بعد میں شعیب اختر کیجانب سے یہ یہ ٹویٹ مٹا دی گئی۔