Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرسٹ کلاس کرکٹرز کی مالی امداد کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے اعلان کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے کرکٹرز کی مالی مدد کی جائے گی۔ پی سی بی لاک ڈاؤن کے باعث کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کرے گا۔
فرسٹ کلاس کرکٹرز مالی امداد کیلئے ویلفیئر فنڈ کے ذریعے 4 مئی سے 14 مئی تک درخواست دے سکتے ہیں۔ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے والے کرکٹرز کو 25 ہزار اور میچز آفیشلز کو 15 ہزار روپے کی ادائیگی عیدالفطر سے قبل کی جائے گی۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو مشکل وقت میں اپنے اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری کا احساس ہے۔ احسان مانی نے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شاہد آفریدی، اظہر علی اور رومان رئیس کے اقدامات کی تعریف کی۔