Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) پاکستان کے خلاف سیریز جولائی کے بجائے اگست میں کرانے پر غور کر رہا ہے۔ ای سی بی کو رواں سال بیشتر ہوم میچز سے بھرپور آمدنی متوقع تھی مگر کورونا وائرس کے باعث صورتحال خراب ہو گئی اور انگلینڈ کا ہوم سیزن متاثر ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ابتدائی طور پر 30 جولائی، دوسرا 7 اگست اور تیسرا 20 اگست سے شیڈول ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 30 اگست اور 2 ستمبر کھیلے جانے ہیں۔
کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خراب ہونے پر ای سی بی نے اعلان کر دیا تھا کہ یکم جولائی تک کرکٹ کی کوئی سرگرمی نہیں ہو گی اس لیے سیریز اگست میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایک ماہ کی تاخیر سے ویسٹ انڈیز کی میزبانی کیلئے شیڈول پر غور کیا جا رہا ہے۔ مجوزہ پلان کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 8 جولائی سے شروع ہو گی جس کو مکمل کرنے کیلئے پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول میں بھی تبدیلی کرنا پڑے گی۔