Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر مائیکل ہولڈنگ نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس سسٹم کے مطابق اس وقت کوئی بھی ٹیم سیریز جیت کر ایک سیریز سے 120 پوائنٹس حاصل کر سکتی ہے۔
مائیکل ہولڈنگ نے کہا کہ پوائنٹس سسٹم ٹھیک نہیں ہے، کیونکہ پانچ میچز جیتنے اور دو میچز جیتنے پر بھی اتنے ہی پوائنٹس مل رہے ہیں۔ ان کے مطابق اس سسٹم سے کچھ ہی ٹیموں کو فائدہ ہو گا اور باقی ٹیمیں جو فائنل کھیلنے کی حقدار ہیں ان کا آگے آنا مشکل ہو جائے گا۔
انگلینڈ کے آل راؤنڈر کرس ووکس نے بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس سسٹم سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت بھارت سرفہرست ہے۔