Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو 337 رنز کا ہدف ملا تھا۔ ہدف کے تعاقب میں امام الحق صرف 13 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد بابر اعظم اور فخر زمان کے درمیان 104 رنز کی شراکت بنی لیکن کلدیپ یادیو نے بابر اعظم کی وکٹ حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا۔
بابر اعظم 48 رنز بنا کر کلدیپ یادیو کا شکار ہوئے تھے۔ کلدیپ یادیو کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ 2019 میں بابر اعظم کی وکٹ میرے لیے بہت خاص تھی کیونکہ ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کا ایک بڑا میچ تھا اور میں نے حریف ٹیم کے سب سے بہترین بیٹسمین کو آؤٹ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو جس گیند پر میں نے آؤٹ کیا تھا اسی طرح کئی بیٹسمینوں کو پہلے بھی آؤٹ کر چکا ہوں۔ کلدیپ کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ 2018 میں بھی بابر اعظم کو میں نے آؤٹ کیا تھا لیکن اس وقت کسی نے زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔