Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے 2006 میں 11 ٹیسٹ میچوں میں 1788 رنز اسکور کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے کرنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم تھا۔
محمد یوسف سے سوال و جواب کے سیشن میں ایک ٹویٹر صارف نے پوچھا کہ کون بیٹسمین ایک سال میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ رنز اسکور کر کے یہ ریکارڈ توڑ سکتا ہے جس پر انہوں نے بابر اعظم کا نام لیا۔
محمد یوسف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے بابر اعظم میرا یہ ریکارڈ توڑے۔ محمد یوسف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان، بھارت اور آسٹریلیا کو فیورٹ قرار دیا۔
محمد یوسف سے ان کے کیریئر کے مشکل ترین بولرز کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے شین وارن، گلین میکگرا، کرٹلی امبروز اور کورٹنی والش کو اپنے کیریئر کا مشکل ترین بولر قرار دیا۔