Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سوشل میڈیا پر جاری پی سی بی کی ڈریم پیئر مہم کا تیسرا مرحلہ گزشتہ روز شروع ہوا جہاں مداحوں اور کرکٹرز کو ٹیسٹ فاسٹ بولرز کی اپنی پسندیدہ جوڑی بنانے کا موقع دیا گیا۔ قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹو ڈبلیوز یعنی وسیم اور وقار کو اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایک بہترین مہم کا آغاز کیا ہے، اگر میں کسی ڈریم پیئر کا انتخاب کروں تو وہ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے ان دونوں فاسٹ بولر کے ساتھ بولنگ کرنے کا خواہشمند بھی ہوں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ موجودہ فاسٹ بولرز میں سے نسیم شاہ کے ساتھ بولنگ کرنا پسند کرتا ہوں اور مستقبل میں بھی انہی کے ساتھ بولنگ کرنے کا لطف اٹھاتا رہوں گا۔
فاسٹ بولرز کی مہم دو روز تک جاری رہے گی جس کے بعد اسپنرز، آل راؤنڈرز، وکٹ کیپر اور مقبول ترین ٹیسٹ کپتان کی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔