Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر سیف بدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین تصاویر شیئر کی ہیں۔ سب سے پہلی تصویر میں سیف بدر کو انگلینڈ کے مایہ ناز بیٹسمین کیون پیٹرسن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری تصویر میں سیف بدر پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ موجود ہیں جب وہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا حصہ تھے۔ تیسری تصویر میں وہ ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران بیٹنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سیف بدر نے ان تصاویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ کیون پیٹرسن کو دیکھتا ہوا بڑا ہوا ہوں، 2015 میں ایک مقابلہ جیتنے کے بعد میری دبئی میں ان سے ملاقات ہوئی تھی۔
نوجوان بیٹسمین نے بتایا کہ پیٹرسن نے ہم سب سے بات کی تھی اور ٹِپس بھی دی تھیں، تین سال بعد میں پروفیشنل کرکٹر بن گیا اور پی ایس ایل میں ان کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا۔
سیف بدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ محنت کریں تو خواب حقیقت بن جاتے ہیں۔