Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کے لیے آن لائن سیشن کا اہتمام کیا جس کے پہلے مرحلے میں سابق کپتان وسیم اکرم نے قومی ویمن کرکٹرز کو ٹِپس دیں۔ دوسرے مرحلے میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ویمن کرکٹرز کو آن لائن لیکچر دیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے ان آن لائن سیشنز کا اہتمام اس لیے کیا جا رہا ہے تا کہ ویمن کرکٹرز دونوں مایہ ناز کھلاڑیوں سے کھیل کے گُر سیکھ سکیں اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں انہیں کرکٹ پر توجہ برقرار رکھنے میں مدد ملے گی۔ ویمن ٹیم کے آن لائن سیشنز میں 35 کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔
اس سے قبل پی سی بی نے مینز ٹیم کے لیے آن لائن سیشنز کا شیڈول جاری کیا تھا۔ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 21 بیٹسمینوں کی رہنمائی کر رہے ہیں، وسیم اکرم اور شعیب اختر کے ساتھ 13 فاسٹ بولرز کے آن لائن سیشن شیڈول کیے گئے۔ مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف مختلف سیشنز میں پانچ وکٹ کیپرز کو گُر سکھا رہے ہیں۔