Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ اور کرکٹرز کے لیے ایک مہم شروع کر رکھی ہے جس میں ان کو موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اپنے خوابوں کی جوڑی بنائیں۔ اوپننگ اور مڈل آرڈر بیٹسمینوں کی جوڑیاں بنانے کے بعد یہ مرحلہ فاسٹ بولرز کی جوڑی تک پہنچ گیا ہے۔
سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ابھی جوان ہے اور 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے بولنگ کرتا ہے۔ انہوں نے ماضی کے بولرز میں سے فضل محمود کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
نسیم شاہ بھی وسیم اکرم کے ساتھ جوڑی بنانے کے خواہشمند ہیں۔ محمد عباس نے ماضی کے بولرز میں سے وسیم اکرم اور موجودہ بولرز میں سے حسن علی کے ساتھ جوڑی بنانے کی خواہش ظاہر کی۔
محمد حسنین کا کہنا ہے کہ وہ وقار یونس کے ساتھ جوڑی بنانا پسند کریں گے کیونکہ ان کا بولنگ ایکشن اور جارحانہ انداز مجھے پسند تھا۔ وہ موجودہ فاسٹ بولرز میں سے شاہین آفریدی کے ہمراہ بولنگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔