Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارتی ٹیم کے 79-1978 کے دورہ پاکستان کی یادہ تازہ کی ہیں جس میں قومی ٹیم نے روایتی حریف کے اسپن بولرز کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے 0-2 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
جاوید میانداد نے بتایا کہ اس وقت بھارتی ٹیم کی طاقت بشن سنگھ بیدی، بھگوت چندرشیکھر اور ایراپالی پرسانہ تھے، ان تینوں نے پوری دنیا میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی تھی لیکن جب وہ پاکستان آئے تو ہم نے ان کی خوب دھلائی کی۔
سابق کپتان نے بتایا کہ ظہیر عباس اور میں بیٹنگ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے، ظہیر بھائی و چندرشیکھر کے خلاف کھیلتے ہوئے مشکل ہو رہی تھی تو انہوں نے مجھے کہا کہ تھوڑی دیر تم اسے کھیلو۔
جاوید میانداد کے مطابق پچ کے ایک طرف سے بیدی سنگھ کے خلاف ظہیر عباس رنز اسکور کر رہے تھے تو دوسری طرف سے میں، اس دوران پلیئرز ایک دوسرے کا خیال رکھتے تھے، اگر مجھے مشکل ہوتی تھی تو میرا ساتھی کنٹرول سنبھال لیتا تھا۔