Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر محمد آصف ان دنوں امریکی ریاست نیو جرسی کے قریب کوچنگ کرنے میں مصروف ہیں اور مستقبل میں ان کا اکیڈمی بنانے کا ارادہ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں محمد آصف نے کہا کہ امریکا میں بہت ہی شاندار اکیڈمیز ہیں، میں یہاں پر کوچنگ کے ساتھ لیگ میچز بھی کھیل رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں سہولیات بہت اچھی ہیں، خاص طور پر ان بھارتی اور پاکستانیوں کے لیے جو اپنے گھروں سے دور رہ کر کرکٹ سیکھنا چاہتے ہیں۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ اگر جگہ ہو تو میں پاکستان جا کر کام کرنے کو تیار ہوں مگر مجھے ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا کیونکہ 90 کی دہائی کے بہت سے کرکٹرز پہلے ہی کام کر رہے ہیں اس لیے وہاں جگہ ملنا مشکل ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی اکیڈمی بنانا چاہتے تھے مگر کورونا وائرس کے باعث سارے پلان خراب ہو گئے، کورونا وائرس کی وبا ختم ہونے کے بعد پھر سے اکیڈمی کی جانب دیکھوں گا۔