Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے پی سی بی کی جانب سے لیے جانے والے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کو بہترین قدم قرار دے دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معین خان نے کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے یہ اقدامات کر رہا ہے، جو کھلاڑی کھیلنا نہیں چاہتے وہی ایسے پروگرامز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی فٹ نہیں ہوں گے تو بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، کھلاڑیوں کے فٹ رہنے کیلئے ان کا بیڈ روم یا گھر بھی کافی ہوتا ہے۔
معین خان نے کہا کہ پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں، جو کھلاڑی موجودہ حالات میں کھیل نہیں سکتے وہ گھروں پر ہی رہیں، جب کرکٹ شروع ہو گی تو کھلاڑیوں کی ذمہ داریاں بھی بڑھ جائیں گی۔
سابق کپتان نے واضح کیا کہ جو پلیئرز موجودہ حالات میں فٹنس کا خیال نہیں رکھیں گے وہ ذہنی طور پر کمزور ہو جائیں گے۔