بھارت کی جانب سے 61 ٹیسٹ اور 17 ون ڈے میچز کھیلنے والے مرلی وجے سے ایک ہفتے قبل انسٹاگرام لائیو پر سوال ہوا تھا کہ وہ کس کرکٹر کے ساتھ رات کے کھانے پر جانا پسند کریں گے جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے آسٹریلیا کی ویمن ٹیم کی آل راؤنڈر ایلیس پیری کا انتخاب کیا اور کہا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں شیکھر دھون کے ساتھ بھی کھانے پر جانا چاہوں گا کیونکہ وہ بہت مذاق کرتے ہیں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ایلیس پیری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مرلی وجے کرکٹ کھیل بھی رہے ہیں یا نہیں، امید ہے وہ کھیل رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرلی وجے میرے ساتھ ڈنر کرنا چاہتے ہیں لیکن شاید انہیں معلوم نہیں کے میرے ساتھ کھانا کھانے میں انہیں کوئی مزہ نہیں آئے گا۔ ایلیس پیری 8 ٹیسٹ، 112 ون ڈے اور 120 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکی ہیں۔