Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 سے قبل ایلکس ہیلز کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان پر 21 روز کی پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اب تک وہ انگلش کرکٹ ٹیم میں واپسی نہیں کر سکے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن سے جب پوچھا گیا کہ کیا ایلکس ہیلز کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل واپسی ہو سکتی ہے جس پر مورگن کا کہنا تھا کہ ان کے لیے ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔
انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ ایلکس ہیلز پر دوبارہ بھروسہ کرنا آسان نہیں ہو گا، ورلڈکپ سے پہلے ایلکس ہیلز کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس وجہ سے ہمیں کافی نقصان بھی ہوا تھا، وہ تنازعہ پوری انگلش ٹیم کے لیے ایک دھچکا تھا اس لیے اسے بھلانا آسان نہیں ہے۔
کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹی 10 فارمیٹ اولمپکس میں کھیلا جا سکتا ہے کیونکہ ٹی 10 کا پورا ٹورنامنٹ 8 سے 10 دن میں مکمل ہو سکتا ہے۔