Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

فاسٹ بولر رومان رئیس ان دنوں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے کرکٹرز کی جانب سے دی جانے والی مختلف اشیاء نیلامی کے لیے پیش کر دی ہیں۔ رومان رئیس کو سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے عمران خان کی دستخط شدہ گیند دی تھی جو انہوں نے 2 لاکھ روپے میں نیلامی کیلئے لگائی۔
رومان رئیس نے 5 لاکھ میں ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ کا دستخط شدہ بلا بھی نیلامی کیلئے پیش کیا ہے جو انہیں پشاور زلمی کے مشیر ڈاکٹر کاشف انصاری نے دیا تھا۔
انہوں نے 10 سال بعد پاکستان میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے تاریخی پنڈی ٹیسٹ کی اسد شفیق کی شرٹ بھی ایک لاکھ میں نیلامی کے لیے پیش کی۔
شین واٹسن کا دستخط شدہ بلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کا دستخط والا بلا اور انور علی کی جرسی بھی نیلامی کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء میں شامل ہے۔
رومان رئیس نے ان تمام پلیئرز کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جنہوں نے یہ اشیاء نیلام کرنے کے لیے انہیں بھیجیں۔